ہوٹل نے ہم جنس پرست لڑکیوں کی شادی کی میزبانی سے انکارکردیا

مسیحی مذہبی عقائد کے باعث ہم جنس پرستوں کی شادی کی میزبانی نہیں کر سکتے ۔ ترجمان بیلفٹیبوس ویڈنگ وینیو

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 22 جنوری 2020 13:37

ہوٹل نے ہم جنس پرست لڑکیوں کی شادی کی میزبانی سے انکارکردیا
کیپ ٹاؤن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22 جنوری 2020ء ) جنوبی افریقہ میں ہوٹل کا ہم جنس پرست جوڑے کی میزبانی کرنے سے انکارکردیا۔ تفصیلات کے مطابق مسیحی عقائد کے باعث جنوبی افریقہ میں ہوٹل نے ہم جنس پرست لڑکیوں کی شادی کی میزبانی سے انکار کر دیا ہے۔ واقعہ کیپ ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔ ہم جنس پرست لڑکیاں ساشہلی اور میگن نے کہا کہ ہمیں لگا کہ ہم نے اپنے شادی کیلئے ایک بہترین جگہ تلاش کی ہے۔

ہماری شادی 2021 میں ہونی ہے۔ بیلفٹیبوس ویڈنگ وینیو کے مالک نے اس کے ہوٹل میں شادی کی اجازت دینے سے اس وقت انکار کر دیا جب اس نے تحقیقات کرتے ہوئے دونوں کو ہم جنس پرست پایا۔ شادی سے انکار کرنے ہو ئے وینیو کے مالک کا کہنا تھا کہ مسیحی عقائد کے باعث کسی بھی ہم جنس پرست جوڑے کی میزبانی نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

میزبانی سے انکار پر ہم جنس پرست لڑکیوں نے سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔

لڑکیوں کا کہنا تھا کہ میزبانی سے انکار پر بہت دکھ ہواشاید لوگ اس دکھ اور درد کی شدت کو محسوس نہ کر سکیں تاہم ایسی سوچ ملک میں ناانصافی پیدا کرتی ہے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ جنوبی افریقہ میں اہم جنس پرست کی شادی کیلئے 2006ء میں قانون پاس کیا  گیا۔ جس کے مطابق اہم جنس پرستوں کی شادی قانونی قرار دے دی گئی تھی۔ ہوٹل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  کسی کی ذاتی جگہ پر ان کے عقائد کے خلاف زبردستی پروگرام کرانا غیر مناسب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نہ  صرف موجودہ لڑکیوں بلکہ کسی بھی قسم کے اہم جنس پرستوں کی شادی کی میزبانی نہیں کریں گے۔ واضح رہے اس سے قبل بھی ہوٹل ہم جنس پرستوں کی شادی کی میزبانی سے انکار کر چکا ہے۔ تاہم اسلامی ممالک میں بھی اہم جنس پرستی غیر قانونی ہے۔