چین کے شہر گیانگ میں چیری بلاسم کے ہزاروں درخت پھولوں سے بھر گئے،

دیکھنے کے لئے ہزاروں لوگوں نے شہر کا رخ کر لیا

بدھ 22 جنوری 2020 13:48

چین کے شہر گیانگ میں چیری بلاسم کے ہزاروں درخت پھولوں سے بھر گئے،
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) چین کے جنوب مغربی صوبہ گویزو کے شہر گیانگ میں چیری بلاسم کے ہزاروں درخت پھولوں سے بھر گئے جس کے شاندار نظارے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے گیانگ کا رخ کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق چین کے شہر گیانگ میں بڑی تعداد میں چیری بلاسم کے پھولوں کے فارم ہیں ۔ اس موسم میں یہاں چیری کے پھولوں کا منظر پوری دنیا میں مشہور ہے جس کے دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔