احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی گئی

بدھ 22 جنوری 2020 15:56

احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 12فروری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کیس کی سماعت 12فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نادر عباس،وکیل صفائی قاضی مصباح عدالت میں پیش ہوئے،شریک ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، وکیل صفائی قاضی مصباح کی جانب سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی ۔ وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہاکہ والدہ کی وفات کے باعث کیس کی تیاری نہیں کر سکا۔عدالت نے وکیل صفائی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔