عمران خان عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے‘سلیم ر ضا

بدھ 22 جنوری 2020 16:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے،ملک میںپچا س لاکھ گھر دینے والوں نے لوگوں کو بے گھر کردیا ، تاجروں سے روزگار چھینا جا رہا ہے، صرف ن لیگ کا احتساب ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ نواز شریف کی سیاست کبھی ختم نہیں ہو گی بلکہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی عروج پر پہنچ گئی ہے، سرمایہ کار بھاگ گئے ہیں، جعلی اور خلائی حکمران عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہیں۔