چوہدری نثار کے آئندہ وزیراعظم بننے کی پیشگوئی

ن لیگ اب نواز لیگ نہیں نثار لیگ کیلائے گی،سیاسی بصیرت رکھنے والے شہباز شریف کی بجائے چوہدری نثار کو بطور وزیراعظم دیکھ رہے ہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 22 جنوری 2020 16:06

چوہدری نثار کے آئندہ وزیراعظم بننے کی پیشگوئی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-22جنوری2020ء) چوہدری نثار کے آئندہ وزیراعظم بننے کی پیشگوئی کر دی گئی۔روزنامہ خبریں میں شائع ایک رپورٹ میں صحافی عبدالقدوس منہاس لکھتے ہیں کہ دیکھا جائے تو چوہدری نثارہی اب ن لیگ کی آخری امید ہے۔ن لیگ میں چوہدری نثار کے علاوہ اور کوئی دوسرا لیڈر نہیں ہے۔جو اس نازک اور بدترین صورتحال میں کردار ادا کر سکے۔

مگر نواز شریف اپنہ ہٹ دھرمی اور ضدی طبیعت کی بدولت چوہدری نثار کو قبول کرنے والے نہیں۔جس نے جاوید ہاشمی جیسے سچے بہادر جیالے کی قدر نہیں کی وی اکھڑا کل کھرے چوہدری نثار کو کہاں برداشت کرے گا وہ کھرے چوہدری نثارکو کہاں برداشت کرے گا۔چوہدری نثار ایسا شخص ہے جس نے پارٹی کے اندر اہم حیثیت کے باوجود اپنا کوئی گروپ نہیں بنایا جب کہ نواز شریف کو رضاکارانہ جلاوطنی دلانے میں بھی چوہدری نثار کا اہم نہیں بنیادی کردار تھا۔

(جاری ہے)

عبدالقدوس منہاس مزید لکھتے ہیں کہ میں نے کچھ عرصہ قبل پیشگوئی کی تھی کہ ن لیگ قائم رہے گی۔مگر نواز شریف کی وجہ سے نہیں بلکہ چوہدری نثار کی وجہ سے اور اب حالات ایسے دکھائی دے رہے ہیں کہ ن لیگ کی نسبت نواز نہیں نثار ہو گی۔بلکہ سیاسی بصریت رکھنے والے شہباز شریف کو نہیں چوہدری نثار کو آئندہ وزیراعظم کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔نواز شریف سے چوہدری نثار کا رابطہ اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے سے ہوا تھا،اسٹیبشلمنٹ نے یقینی طور پر چوہدری نثار کو عمران خان کے ساتھ آنے کا کہا ہو گا۔

مگر چوہدری نثار کے بھی کچھ خواب ہوں گے۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ نواز شریف اور عمران خان کا ساتھ دینے پر چوہدری نثار کے ہاتھ کچھ نہ آیا لہذا انہوں نے انتظار کی پالیسی اپنائی اور گوشیہ نشین ہو گئے۔ چوہدری نثار شاید ہی شریف خاندان کے قابو میں آئیں۔اب لاہور کے بجائے چکری راولپنڈی کی سیاست غالب آئے گی۔