آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ‘ فیصل حسین وعدہ معاف گواہ بن گئے

جعلی اکاونٹس کیس میں نیب نے گواہوں کی رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کردی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ 22 جنوری 2020 16:39

آصف زرداری کی مشکلات میں اضافہ‘ فیصل حسین وعدہ معاف گواہ بن گئے
اسلام آباد (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 22 جنوری 2020ء )  جعلی اکاونٹس کیس کا ایک اور ملزم آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب کا گواہ بننے کو تیارہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ان کے دیگر ساتھیوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ نجی چینل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بننے کو  تیا رہو گیا ہے۔

آج ہونے والی سماعت میں فریال تالپور، عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزموں کو پیش کیا گیا ۔ نیب پراسیکورٹر کی جانب سے ملزموں پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا کی۔ جس سے آصف زرداری کے وکیل نے فاروق ایچ نائک نے ریفرنس دائر  نہ کرنے پر اسرار کیا۔ نیب کی جانب سے گواہوں سے متعلق رپورٹ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کرادی گئی ۔

(جاری ہے)

جس میں مزید  انکشاف ہوا ہے کہ مقدمے میں نامزد حسین فیصل وعدہ معاف گواہ بن گیا ہے۔

واضح رہے آصف علی زرداری اور انور مجید عدالت میں پیش نہیں ہو ئے تھے۔ عدالت نے سماعت 11 فروری تک ملتوی کردی۔ کرن امان ، نورین سلطان، اسلم مسعود پہلے ہی نیب کے گواہ بن چکے ہیں ،نیب نے سید حسین فیصل جاموٹ کے وعدہ معاف گواہ بننے سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی ،میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، عبد الغنی مجید سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔

سید حسین فیصل جاموٹ اومنی گروپ کے ڈائریکٹر ہیں۔ واضح رہے عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد آصف علی زرداری سمیت دیگر سیئنر سیاستدانوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑی، تاہم اب بیماری کے علاج کیلئے آصف علی زرداری ضمانت پر رہا ہیں۔ مگر ان کے لئے بُری خبر ہے کہ ایک اور ملزم آصف زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہو گیا ہے۔