ماہرہ خان نے شیریں مزاری سے بچوں سے جرائم سے متعلق پالیسی پراہم سوال پوچھ لیا

ایک اور خوبصورت بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ،شیریں مزاری دو ہفتے ہوچکے ہیں، کیا پالیسی تیار ہی

بدھ 22 جنوری 2020 17:22

ماہرہ خان نے شیریں مزاری سے بچوں سے جرائم سے متعلق پالیسی پراہم سوال ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں آٹھ سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعے کے بعد اداکارہ ماہرہ خان نے حکومت سے بچوں سے جنسی استحصال کے خلاف پالیسی تشکیل دینے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ ماہ وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراعلان کیا تھا کہ حکومت وزیر اعظم کی ہدایت کے تحت دو ہفتوں کے اندر بچوں سے ہونے والی بدسلوکی سے متعلق ایک جامع پالیسی تیار کر رہی ہے اور اس میں تمام اسٹیک ہولڈرزکو شامل کیا جائے گا۔

اس ٹویٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ماہرہ خان نیوفاقی وزیرسے سوال کرتے ہوئے لکھا: " شیریں مزاری دو ہفتے ہوچکے ہیں۔ کیا پالیسی تیار ہی ایک اور خوبصورت بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا ۔اب اس میں کتنے اور دن لگیں گی براہ کرم ان درندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔

متعلقہ عنوان :