کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارتی کا اجلاس

بدھ 22 جنوری 2020 17:35

گوجرانوالہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن زاہد اختر زمان کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارتی کا اجلاس۔ کمشنر نے 79 کروڑ (791.176 ملین) کے سات ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے کامونکے میں میونسپل سروسز کی بحالی کیلئے ورلڈبنک کی مالی معاونت سے 108.539 ملین کے منصوبے کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کی منظوری سے مشروط کر دیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ترقیاتی فنڈز شفاف‘ عوامی ترجیح اور مستقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے استعمال قومی تعمیر کے متعلقہ محکموں کی بنیادی ذمہ داری ہوگی جبکہ کسی بھی صورت ان فلاحی فنڈز کا ضیا ع اور کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی۔ کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ چودھری محمد اصغر ، ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر غیاث اور مختلف اداروں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کمشنر نے اجلاس کے شرکاء پرحکومت پنجاب کی ترقیاتی ترجیحات واضح کرتے ہوئے زور دیا کہ فنڈز کے بروقت استعمال کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ تمام منصوبے وقت پر ممکن ہوں جبکہ ان منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور متعلقہ افسران کے ساتھ ڈپٹی کمشنرز اور عوامی نمائندے بھی باقاعدگی سے جاری منصوبوں کی مانیٹرنگ کرتے رہیں تاکہ معیاری تعمیراتی میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جاسکی-ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ گوجرانوالہ ڈویژن چودھری محمداصغر نے کمشنر اور اجلاس کے شرکاء کو ان منصوبوں کی افادیت‘ لاگت کا تخمینہ‘ اور اب تک کی پیش رفت کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی- انہوںنے نے بتایا کہ کامونکے میں میونسپل سروسز کی بہتری اور جی ٹی روڈ پر بارشی پانی کی نکاسی کوبہتر بنانے کے سلسلہ میں ورلڈ بنک کے اشتراک سے 108.539 ملین کا ترقیاتی منصوبہ شروع کیا جا رہاہے کمشنر نے منصوبے کی اصولی منظوری دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر گوجرنوالہ سہیل اشرف اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران کو منصوبے کی افادیت اور مستقبل کی ضرورت پوراکرنے کی صلاحیت کے دوبارہ جائزہ اور منظوری سے مشروط کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کاایک معیار یہ بھی ہونا چاہیئے کہ فنڈزکا ضیاع نہ ہونے پائے اورمستقبل میں بھی ایسے منصوبے کا رآمد رہیںڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ نے بتایاکہ وزیر آباد میں میونسپل سروسز اورانفراسٹرکچر کی بحالی اور بہتری کے منصوبے کیلئے لاگت کاتخمینہ 104.275 ملین جبکہ حافظ آباد میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبی( واٹر سپلائی ‘ سیوریج ) کے منصوبے پر 75.359 ملین لاگت آئیگی ڈسکہ میں میونسپل سروسز اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 81.832 ملین ہو گا- ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے بتایاکہ سرائے عالمگیر میں واٹر سپلائی اور ڈرینج کی موجودہ سہولیات میں توسیع کیلئے 159.576 ملین جبکہ منڈی بہائوالدین کھیوہ تا کوٹلی افغاناں 10.40 کلو میٹر طویل سڑک کی تعمیر کیلئے 130.697ملین اور لو ہی ٹبہ براستہ سوڑی کلاں 12.31 کلومیٹر سڑک کی تعمیر پر اخراجات کاتخمینہ 136.898 ملین ہی-کمشنر نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام اضلاع میں شجر کاری کے فروغ کیلئے ترقیاتی فنڈز کا ایک فیصدمتعلقہ ضلع کو دینے کی بھی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کی ترجیح کے مطابق پی یچ اے بھی شجرکاری میں اپنا بھرپور کرداراور تعاون یقینی بنائیگا-کمشنر نے ترقیاتی سر گرمیوں میں تیزی اور فنڈز کے شفاف استعمال کیلئے مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا اورکہاکہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے دورے کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا خود بھی باقاعدگی سے جائزہ لیتے رہیں اوراس سلسلہ میں عوامی نمائندگا ن کے ساتھ بھی کوارڈینیشن کو بہتر بنائیںگی-