اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے آگہی سیمینار کا انعقاد

اینٹی کرپشن کے اعلیٰ افسران کے علاوہ یونیورسٹی کے پروفیسر ز اور طلباء نے بھی شرکت کی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 22 جنوری 2020 17:33

اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے آگہی سیمینار کا انعقاد
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی، ساجد علی چوہان) اوکاڑہ یونیورسٹی میں انسداد بد عنوانی کے حوالے سے ایک آگہی سیمینار کا انعقاد ہوا جس میں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن مہر شفقت اللہ مشتاق، اسسٹنٹ کمشنر رینالہ قدسیہ ناز، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اوکاڑہ اشفاق الرحمن خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن اوکاڑہ عامر سلطان خان اور سرکل آفیسر اینٹی کرپشن اوکاڑہ میاں نواب حسین نے شرکت کی۔

سیمینار کا انعقاد ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ آفیئرز ڈاکٹر شعیب سلیم نے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل رجسٹرار جنرل جمیل عاصم اور ریذیڈنٹ آفیسر ڈاکٹر شہزاد احمد بھی موجود تھے۔سیمینار میں طلباء اور صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مہر شفقت اللہ نے وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر کاسیمینار کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور کسی بھی قسم کی کرپشن کو منظر عام پر لانے کے لیے محکمہ انسداد دہشت گردی کی موبائل اپلیکیشن کا استعمال کریں۔ انہوں نے معاشرے میں شعور کی بیداری کے لیے علاقائی جامعات کے کردار کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی معاشرے میں آگائی پھیلانی ہو تو وہاں پہ یونیورسٹی قائم کر دی جائے کیونکہ آگائی اعلی تعلیمی اداروں سے ہی جنم لیتی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر رینالہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ تعلیم یافتہ نوجوان انسداد بدعنوانی مہم کا حصہ بنیں۔اشفاق الرحمن نے بتایا کہ کرپشن ہی ہمارے تمام معاشرتی مسائل کی جڑ ہے اور اس کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان طبقہ حکام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔

متعلقہ عنوان :