جمرود پولیس کی منشیات بنانے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی

ہیروئن میں استعمال ہونے والا تین کلوکیمیکل برآمد کر لیا، 2 افراد گرفتار

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 22 جنوری 2020 17:43

جمرود پولیس کی منشیات بنانے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی
تحصیل جمرود ، ضلع خیبر((اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22جنوری 2020ء، نمائندہ خصوصی، حُسین آفریدی) جمرود پولیس نے منشیات بنانے والوں کے خلاف کامیاب کارروائی کی ہے اور ہیروئن میں استعمال ہونے والی تین کلو کیمیکل برآمد کرلی اور موقع پر موجود 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ جمرود ایس ایچ او اکبر آفریدی کی تعیناتی کے دوسرے روز مخبروں کی اطلاع پر منشیات کے بااثر ڈیلر کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے جو کہ جمرود کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسی کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

جمرود پولیس نے SHO اکبر آفریدی کے نگرانی میں شاہ کس میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران ہیروئن میں استعمال ہونے والی تین کلو کیمیکل برآمد کرلی۔ مخبروں کی اطلاع پر اکبرآفریدی کے نگرانی میں چھاپہ مارا گیاہے جہاں پر ہیروئن بنانے والے دو افراد بھی گرفتار کرکے جمرود حوالات میں بند کردیا اور ایف آئی آر درج کرکے مزید معلومات کے لیے تفتیش شروع کردی۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ چند دنوں میں مزید گرفتاریاں بھی کی جائے گی اور تحصیل جمرود کو منشیات سے پاک کیا جائے گا۔