بلاول بھٹو زرداری کا سید علی مردان شاہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

پاکستان پیپلزپارٹی علی مردان شاہ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

بدھ 22 جنوری 2020 18:43

بلاول بھٹو زرداری کا سید علی مردان شاہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید علی مردان شاہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ بدھ کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی مردان شاہ کے انتقال پر حلقے میں رہنے والے عوام سے بھی اظہار افسوس کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے علی مردان شاہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی، دعا بھی پڑھی۔ انہوںنے کہاکہ علی مردان شاہ سندھ کی سیاست کا ایک روشن باب تھے، علی مردان شاہ کی سیاست عام آدمی کی سیاست تھی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی علی مردان شاہ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرسکے گی۔