پاکستان بنگلہ دیش سیریز کیلئے جامع ٹریفک مرتب، 16ڈی ایس پیز،90انسپکٹرز،135پٹرولنگ آفیسر سمیت 16سو سے زائد وارڈنز تعینات

بدھ 22 جنوری 2020 19:23

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش کرکٹ سیریز کیلئے جامع ٹریفک مرتب کر لیا گیا۔ ایس پی سٹی و صدر ڈویژن،سی ٹی او گوجرانولہ اور سی ٹی ا و فیصل آباد کی نگرانی میں 16ڈی ایس پیز،90انسپکٹرز،135پٹرولنگ آفیسر سمیت 16سو سے زائد وارڈنز تعینات جبکہ رانگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے 20فورک لفٹرز،5بریک ڈاونز اورشائقین کے گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے 5پارکنگ اسٹینڈز مختص کئے گئے ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس روایتی انداز میں شائقین کرکٹ کو خوش آمدید کہے گی، شائقین کرکٹ میں پھول،بچوں میں کینڈیز تقسیم کرتے ہوئے ویلکم کیا جائیگا،مال روڈ،جیل وڈ،کینال روڈ، ایم ایم عالم روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہے گی،راستہ ایپ،راستہ ایف ایم 88.6کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے آگاہ رکھا جائیگا،شہر ی مزید راہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن15پر کال کرسکیں گے،ٹریفک پلان کے مطابق کینال روڈ دونوں اطراف عام ٹریفک کیلئے کھلی ہو گی،فردوس مارکیٹ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ، مین بلیوارڈ، صدیق ٹریڈ سنٹر ٹریفک جاسکے گی۔

(جاری ہے)

فردوس مارکیٹ، سینٹر پوائنٹ،کلمہ چوک سے برکت مارکیٹ ٹریفک کے لیے کھلی ہو گی،کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ مغلپورہ،مال روڈ،جیل روڈ سے آنے والے شائقین براستہ کینال روڈ ایف سی کالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں،مزنگ، اچھرہ اور وحدت روڈ کی طرف سے آنے والے شائقین کرکٹ براستہ شاہ جمال ایف سی کالج پارکنگ میں گاڑیاں پارک کر سکتے ہیں۔

موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ،واپڈا ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، جو ہر ٹاؤن اور ٹاؤن شپ سے آنے والی ٹریفک براستہ فیصل ٹاؤ ن برکت مارکیٹ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گراؤنڈمیں پارکنگ کریں۔کاہنہ، کوٹ لکھپت اور فیروز پور روڈ کی ٹریفک براستہ قینچی، والٹن روڈ، کیولری، جناح فلائی اوور، فردوس مارکیٹ سے حسین چوک سے لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کریں، کینٹ اور گلبرگ کی ٹریفک کیلئے سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے ایل ڈی اے پارکنگ پلازہ میں پارکنگ کریں،والٹن اور ڈیفنس سے آنے والے افراد براستہ کیولری، فردوس مارکیٹ، حسین چوک سے بائیں مڑکر لبرٹی مارکیٹ میں پارکنگ کریں،ظہور الہی روڈ،مین مارکیٹ،حالی روڈ سے آنے والے شائقین کرکٹ ایف کالج واقعہ ظہور الہی روڈ پارکنگ میں پارک کریں،پریشانی سے بچنے کیلئے ان ہدایات پر عمل کریں۔

چنگ چی اور آٹو رکشے LNG/LPGاور CNGگاڑیوں کا پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہے،گاڑی میں موجود تمام افراد کے پاس شناختی کارڈ اورتمام افراد کے پاس میچ کی ٹکٹیں ہونا لازمی ہے،قذافی اسٹیڈیم کی طرف غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور رش سے بچنے کیلئے میٹر و بس کا استعمال کریں،پارکنگ اور اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک کے عملے سے رہنمائی لیں،شہریوں کی سہولت کیلئے پارکنگ ایریا سے مفت شٹل سروس کاانتظام کیا گیا ہے،ٹریفک کی بدلتی صورتحال سے ہمہ وقت آگاہ رہنے کیلئے راستہ ایپ اورراستہ ایف ایم سنتے رہیں،شہری جن کے پاس سعید انور انکلوژر، سرفراز، نواز انکلوژر، سعید احمد انکلوژر، جاوید میاندادانکلوژر،عمران خان انکلوژر کے ٹکٹس ہیں وہ لبرٹی پارکنگ کو استعمال کرتے ہوئے قذافی گیٹ سے داخل ہونگے۔

شہری جن کے پاس راجہ انکلوژر، عبدالقادرانکلوژر، ماجد خان انکلوژر، اے ایچ کاردارانکلوژر، فضل محمود انکلوژرکے ٹکٹس ہیں وہ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز گرائونڈ پارکنگ کو استعمال کرتے ہوئے فیروز پور روڈ کے گیٹ سے داخل ہونگے۔