مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید350روپے مہنگاہوگیا

بدھ 22 جنوری 2020 20:24

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید350روپے مہنگاہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) عالمی مارکیٹ میں فی اونس قیمت میں2ڈالرکا اضافہ ہوا جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا مزید350روپے مہنگاہوگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت2ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر1558ڈالر ہوگئی جس سے کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت مزید350روپے کے اضافے سی90300 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت300روپے کے اضافے سے 77418روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1030روپے اوردس گرام کی قیمت 883روپے مستحکم رہی۔