احتساب عدالت ، اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی

بدھ 22 جنوری 2020 20:24

احتساب عدالت ، اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف دائر آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نادر عباس ، وکیل صفائی قاضی مصباح ، شریک ملزمان منصور رضا رضوی اور نعیم محمود عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔سماعت کے دوران سابق صدر نیشنل بینک سعید احمد کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی۔وکیل صفائی نے استدعا کی کہ والدہ کی وفات کے باعث کیس کی تیاری نہیں کر سکا۔عدالت سے استدعا ہے کہ کیس ملتوی کیا جائے جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 12 فروری تک ملتوی کر دی۔