بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے، بلوچ طلبا وطالبات کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ مختص کیاہے‘عثمان بزدار

بلوچستان میں امراض قلب ہسپتال بنائیں گے، خاران میں پنجاب حکومت کے تعاون سے ٹیکنیکل کالج بھی تعمیر کیاجا رہاہے‘ بلوچستان کے بہن بھائیوں کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، ملکر عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے‘وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 22 جنوری 2020 20:34

بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے، بلوچ طلبا وطالبات کیلئے پنجاب کے تعلیمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایک روزہ دورے پر بلوچستان گئے، وزیراعلیٰ نے تربت اورگوادر کا دورہ کیا - وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار تربت پہنچے تووزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ان کا استقبال کیا-اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی،ایم پی اے لالہ رشید دشتی، عبدالروف رند اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے سرکٹ ہائوس تربت میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے اعزاز میں تقریب کاانعقاد کیا گیا-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے بلوچستان کی روایتی پگڑی پہنائی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بلوچی زبان میں خطاب کیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ تربت آکر انتہائی خوشی محسوس کررہا ہوں۔

(جاری ہے)

بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان کے ساتھ ملکر بلوچستان کی ترقی کے لئے بھرپور تعاون جاری رکھیں گی-وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبائی حکومت تربت سمیت بلوچستان کی ترقی کے لئے قابل تحسین اقدامات کررہی ہے او رمجھے تربت کی ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی ہی-بلوچستان کے طلبا وطالبات کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ مختص کیاہی-بلوچستان کے طلبا وطالبات کے لئے خصوصی کوٹے میں اضافے کاجائزہ لیں گی- انہوںنے کہاکہ لاہور میں چاروں صوبوں کی ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بہت جلد پروگرام کا انعقاد کیاجائے گا جس سے بین الصوبائی روابط میں اضافہ اورثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا-انہوںنے کہاکہ ترقی کے سفر میں بلوچستان کو ساتھ لیکر چلیںگی-پنجاب حکومت بلوچستان میں دل کے امراض کے علاج معالجہ کے لئے ہسپتال بنائے گی جبکہ خاران میں پنجاب حکومت کے تعاون سے ٹیکنیکل کالج بھی تعمیر کیاجا رہاہی-ہم بلوچستان کے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گی- پاکستان کی ترقی کے سفر کوتیزی سے آگے بڑھائیں گے اور ملکر عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گی-ہم بلوچستان میں بسنے والے اپنے بہن بھائیوںکو پنجاب میں خوش آمدید کہتے ہیں- بلوچ بہن بھائیوں کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں-ہم اپنے بلوچ بھائیوں کو پنجاب میں کاروبار کی دعوت دیتے ہیں- انہوںنے کہاکہ پنجاب ایک بڑا صوبہ ہے اور بڑے بھائی کی حیثیت سے یہ ہمارا فرض ہے کہ چھوٹے صوبوں کو آگے بڑھنے میں معاونت فراہم کریں-انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت صوبے کی ترقی کے لئے اربو ںروپے سے بڑے پیمانے پر اقدامات کررہی ہے او رصوبے کے پسماندہ علاقوں کی ترقی پر فوکس کیا ہواہی-رواں مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے لئے 35فیصد فنڈز مختص کئے گئے ہیں تاکہ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر پہنچ سکیں-وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا دورہ تربت تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

صوبہ پنجاب اور بلوچستان کے درمیان برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جو 44فیصد سے زائد رقبے پر محیط ہے، صوبے کی زیادہ تر آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے، صوبائی حکومت دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے کام کررہی ہے، بلدیاتی اداروں کو مالی اور انتظامی طور پر بااختیار بنانے کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم کے ذریعہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کئے جائیں گے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہوسکیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس دورہ سے صوبائی ہم آہنگی اور صوبوں کے مابین روابط کو مزید فروغ ملے گا اور دونوں صوبوں کے عوام کے درمیان برادرانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا، صوبائی حکومت کے ترقیاتی اقدامات اور پالیسی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں صحت، تعلیم اوردیگر محکموں کو بھی مرحلہ وار ڈویژنل اور ضلعی سطح پر فعال کیا جائے گا جس سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ ضلع کیچ کے عوام باشعور اور پڑھے لکھے ہیں، بلوچستان کی تعمیروترقی میں مکران کے لوگوں کو بنیادی کردار ہی-صوبائی وزیر خزانہ بلوچستان میر ظہور احمد بلیدی نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب کا دورہ تربت ہمارے لیے باعث عزت اور اعزاز کا مقام ہے۔

تربت میں ترقیاتی منصوبوں کا اجراء وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قائدانہ وژن کا حصہ ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو مکران ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں، حالیہ بارشوں و برفباری سے ہونے والے نقصانات اور امداد و بحالی کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا گیا۔تقریب میں صوبائی وزیر میر ظہور احمد بلیدی، رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید بلوچ او رعلاقے کے قبائلی و سیاسی عمائدین بھی موجود تھی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار او روزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا- دونوں وزراء اعلیٰ نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں کا معائنہ کیا-سردار عثمان بزدار او رجام کمال خان نے میرانی ڈیم کا بھی فضائی جائزہ لیا- وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے برفباری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی-عثمان بزدار نے کہاکہ پنجاب حکومت بلوچستان کے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے حاضر ہے اورہم متاثرہ علاقوں کی بحالی کے حوالے سے بھی ہر ممکن معاونت کے لئے تیار ہیں-مشکل کی گھڑی میں بہن بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہی- بعدازاںوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان گوادر پہنچے -وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے گوادر پورٹ کا دورہ کیا- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کوگوادرسمارٹ سٹی اور گوادرماسٹر پلان پر بریفنگ دی گئی-ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات بلوچستان نے صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نئے پاکستان میں گوادر ترقی کی نئی منازل طے کرے گا-گوادر میں جاری ترقیاتی کام دیکھ کر مسرت ہوئی ہی-وہ دن دور نہیںجب گوادر ایک بین الاقوامی شہر بنے گا-گوادر پورٹ کی فعالیت سے تجارت کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگی-وزیراعلیٰ کوبریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ گوادرکے ماسٹر پلان پر عمل درآمدشروع کر دیا گیاہے اورسی پیک میں شامل تمام منصوبوں کو تیزی سے تکمیل کیا جا رہا ہے -گوادرکا انٹرنیشنل ائرپورٹ 2022 میں مکمل ہو جائے گا۔ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ایل پی جی کارگو ہینڈلنگ سے گوادر پورٹ پر جہازوں کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری ہے۔