اٹک سیمنٹ کے منافع میںچھ ماہ کے دوران 41.34 فیصد اضافہ

بدھ 22 جنوری 2020 20:41

اٹک سیمنٹ کے منافع میںچھ ماہ کے دوران 41.34 فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) اٹک سیمنٹ لمیٹڈ (اے سی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 31 دسمبر 2019ئ کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران 41.34 فیصد اضافہ ہو اہے۔

(جاری ہے)

اے سی ایل کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ئ کے دوران کمپنی نے 1.15 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ جولائی تا دسمبر 2018ئ کیلئے کمپنی کا خالص منافع 0.817 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح جولائی تا دسمبر 2018ئ کے مقابلہ میں جولائی تا دسمبر 2019ئ کے دوران اٹک سیمنٹ لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 0.333 ارب روپے یعنی 41.34 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :