ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

بدھ 22 جنوری 2020 21:19

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین میں نئے فلو وائرس کی وبا ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 8.4 ین (4.2 فیصد ) کم ہوکر 193 ین (1.76 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 345 یوان گر کر 12620 یوان (1827 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 2.3 فیصد کمی کے ساتھ 147.2 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

متعلقہ عنوان :