آئندہ سالوں میں ملک میں غیر ملکی ٹیموں کو مدعو کر کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کا فیصلہ

ملک میں لیگ کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ عالمی لیگ کرانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ میں معاوضے کو بڑھانا ترجیحات میں ہے،سید سلطان شاہ

بدھ 22 جنوری 2020 21:54

آئندہ سالوں میں ملک میں غیر ملکی ٹیموں کو مدعو کر کے بین الاقوامی مقابلوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے مسلسل تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے چیئرمین سید سلطان شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ سالوں میں ملک میں غیر ملکی ٹیموں کو مدعو کر کے یہاں پر بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کرایا جائے گا، ملک میں لیگ کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ عالمی لیگ کرانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی، کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ میں معاوضے کو بڑھانا بھی ہماری ترجیحات میں ہے، عالمی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ آئندہ سال ہوگا جس کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو علاقے بلائنڈ کے دائرہ کارسے رہ گئے ہیں ان تک رسائی پی بی سی سی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور وہاں پر بلائنڈ کرکٹ کے انرولمنٹ میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جہاں پر بلائنڈ کرکٹ متعارف نہیں ہوا اس جگہ پر بلائنڈ کرکٹ کو فروغ دیا جائے گا۔ سکول کی سطح پر بلائنڈ کرکٹ کو مزید تقویت دی جائے گی۔آئندہ تین سالوں میں ملک بھر میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں کی بہتری کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

سید سلطان شاہ نے کہا کہ بطور چیئرمین انہوں نے ملک میں بلائنڈ کرکٹ کے فروغ اور بہتری کیلئے بھر پور اقدامات کئے ہیں اور پاکستان میں پہلی مرتبہ خواتین بلائنڈ کرکٹ کو بھی متعارف کرایا۔ اب وہ چونکہ مسلسل تیسری مرتبہ پی بی سی سی کے چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔آنے والے تین سالوں میں وہ بلائنڈ کرکٹ کے بنیادی ڈھانچہ جات کو مزید بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ملک میں زیادہ سے زیادہ عالمی مقابلے ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیریز کیلئے غیر ملکی ٹیمیں یہاں پر آئیں گی اور یہاں پر بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ سید سلطان شاہ نے کہا کہ آنے والے تین سالوں میں قومی کھلاڑیوں کی ماہانہ معاوضہ میں اضافہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :