بھارت اے نے نیوزی لینڈ اے کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا

بدھ 22 جنوری 2020 21:54

بھارت اے نے نیوزی لینڈ اے کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے ..
لنکولن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) بھارت اے نے نیوزی لینڈ اے کو پہلے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا کر تین میچون کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ اے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.3 اوورز میں 230 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ بھارت اے نے مطلوبہ ہدف 29.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ بدھ کو لنکولن کے مقام پر کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے غیر سرکاری میچ میں مہمان اے ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ اے کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ اے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.3 اوورز میں 230 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ راچن راویندرا نے 49 اور کپتان ٹام بروس نے 47 رنز بنائے، بھارت اے کے محمد سراج نے تین، خلیل احمد اور اکثر پٹیل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں بھارتی اے ٹیم نے مطلوبہ ہدف 29.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میزبان اے کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پرتھیو شا 48 سنجو سیمسن 39 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ نیوزی لینڈ اے کے جیمز نیشام نے دو آجاز پٹیل، ایسٹل اور راویندرا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔