فیصل آباد :سٹور کے کیشئر نے ساڑھے 40لاکھ روپے خرد برد کرلئے

بدھ 22 جنوری 2020 22:28

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) الفتح کیش اینڈ کیری سٹور کے ہیڈ کیشئر نے مالکان کے ساڑھے چالیس لاکھ روپے خرد برد کرلئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ، تفصیلات کے مطابق کوہ نور پلازہ میں واقع الفتح کیش اینڈ کیئر ی سٹور میں اسد بطور ہیڈ کیشئر ملازمت کرتا تھا سٹور کی سیل چالیس لاکھ پچاس ہزار روپے بنک میں جمع کروانے کی بجائے خرد برد کرلی ، پولیس نے سٹور منیجر بلال کی مدعیت میں ملزم اسد کیخلاف 408ت پ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردیں ۔

متعلقہ عنوان :