شہید سکندر یونیورسٹی خضدار کو بند کرنا ایک غیر سنجیدہ اقدام ہے، بی ایس او بچار

بدھ 22 جنوری 2020 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر نعیم بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید سکندر یونیورسٹی خضدار کو بند کرنا ایک غیر سنجیدہ اقدام ہے جسے کوئی بھی باشعور انسان قبول نہیں کرے گا کیونکہ کسی بھی معاشرے کی ترقی کا سبب تعلیم اور یہ تعلیمی ادارے ہیں جن کو اس طرح بند کرنا طلبا کے ساتھ زیادتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ہی بلوچستان میں تعلیمی ادارنے آٹے میں نمک برابر بھی نہیں لیکن حیران کن بات ہے کہ جو ادارے موجود ہیں انہیں زم کرنے کی تعلیم دشمن سازشیں کی جارہی ہیں جسکی بی ایس او پجار بھر پور مخالفت کریگی بلوچستان پہلے ہی تعلیمی پسماندگی میں ہے مزید یہاں کے طلبا کو اس طرح کیتعلیم دشمن فیصلے کرکے مایوس نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غریب طلبا مشکلات کا سامنا کرکے یہاں تعلیمی ادارے کم ہونے کی وجہ سے دوسرے صوبوں میں اپنے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ہم بلوچستان حکومت اس غلط اور تعلیم دشمن فیصلے کو واپس لے اگر اس طرح نہ ہوا تعلیم اداروں کو بند کیا گیا تو بلوچستان میں تعلیمی ادارے نہ ہونے کے برابر ہوجائینگے اس تعلیم دشمن فیصلے کو واپس لیا جائے و دیگر صورت بی ایس او پجار اس کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک کا اعلان کریگی۔

متعلقہ عنوان :