وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وفاقی محکموں کی بلوچستان میں حالیہ برفباری پر عدم دلچسپی غیر ذمہ دارانہ رویہ پر تحفظات

وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کوئٹہ پہنچ گئی جام کمال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبے میں حالیہ برفباری اور باشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی معاونت کی فراہمی میں متعلقہ وفاقی محکموں کی عدم دلچسپی اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر برہمی کااظہار

بدھ 22 جنوری 2020 22:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وفاقی محکموں کی بلوچستان میں حالیہ برفباری پر عدم دلچسپی اور غیر ذمہ دارانہ رویہ پر تحفظات دور کرنے کیلئے وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کوئٹہ پہنچ گئی گزشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں صوبے میں حالیہ برفباری اور باشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کیلئے صوبائی حکومت کی معاونت کی فراہمی میں متعلقہ وفاقی محکموں کی عدم دلچسپی اور غیر ذمہ دارانہ رویے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی سیکرٹری توانائی،چیئر مین این ایچ اے،چیئر مین این ڈی ایم اے،ایس ایس جی سی کو بلوچستان پہنچنا چاہیے تھا تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بلوچستان وفاقی محکموں کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان دو روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سے حالیہ برفباری اور بارشوں سمیت گیس ،بجلی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائیں گی۔