ایس پی محمدانوربادینی کے تبادلے کے موقع پر ایس پی آفس ژوب میں الوداعی تقریب

بدھ 22 جنوری 2020 22:54

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) ایس پی محمدانوربادینی کے تبادلے کے موقع پر ایس پی آفس ژوب میں ایک الوداعی تقریب منعقدہوئی جس میں ڈپٹی کمشنرژوب طحہ سلیم،ایس پی محمدانور بادینی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس پی محمدانوربادینی اور اس کے ٹیم نے گزشتہ روز چوروں کا ایک گروہ پکڑا اور اس سے چالیس لاکھ مالیت کا چوری شدہ موبائل بھی برآمدکرلیا جوکہ داد کے مستحق ہے انہونے یہ بھی کہاکہ ٹرانسفر سروس کا ایک حصہ ہے ایس پی محمدانوربادینی نے ژوب میں ایک اچھا وقت گزارا شہرمیں منشیات فروشوں ،چوری اور ڈکیتیوں کے خاتمے کیلئے بے شمارکارروائیاں کی گئی ہیں جوکہ قابل تحسین ہے اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹرعبدالہادی کاکڑ،ڈی ایس پی غفورخان مندوخیل ایس ایچ او حاجی محمدزمری،ایڈمسٹریٹرعبدالوحیدبادینی اور دیگر قبائلی سیاسی اورسماجی لوگوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی اخرمیں ایس پی محمد انور بادینی کو تحائف بھی پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :