اٹک:پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں

2ملزمان گرفتار،منشیات فروش سے 50گرام ہیروئن جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے 01پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی

بدھ 22 جنوری 2020 22:54

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) اٹک پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں میں02ملزمان گرفتار،منشیات فروش سے 50گرام ہیروئن جبکہ اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروئی کرتے ہوئے 01پسٹل 30بور معہ متعدد روند قبضہ میں لی تفصیلات کے مطابق تھانہ حضرو کی ٹیم نے منشیا ت فروش وحید عرف ملنگ ولد عبدالامین ساکن سیدگن نئی ابادی تحصیل حضر و سے 50 گرام ہیروئن برآمد کرکر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ انجراء کی ٹیم نے مظہر عباس ولد محمد ایوب ساکن بھنڈر تحصیل جنڈ سے پسٹل 30 بور معہ متعدد روند اسلحہ ناجائز برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔