دیوانی مقدمات کے ترمیمی بل کو 3مہینے کے لئے معطل

اراکین اسمبلی کے بیرون ملک دوروں پر عائد پابندی ہٹانے کے لئے صوبائی کابینہ کاا ہم اجلاس کل طلب

بدھ 22 جنوری 2020 22:56

شاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) دیوانی مقدمات کے ترمیمی بل کو 3مہینے کے لئے معطل کرنے اور اراکین اسمبلی کے بیرون ملک دوروں پر عائد پابندی ہٹانے کے لئے صوبائی کابینہ کاا ہم اجلاس آج طلب کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

اجلاس وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کے زیرصدارت منعقد ہو گا اجلاس میں نئے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس پہلی بار شرکت کرینگے صوبائی کابینہ کے آج ہونے والے اہم اجلاس 24نکات پر مشتمل ہیں اجلاس میں ریٹائرڈ ججز کے لئے 2ارب روپے پنشن کی ادائیگی ، پشاور پریس کلب کا سالانہ گرانٹ 60کروڑ روپے کرنے ، ممنوعہ بور کے ہتھیاروں کے لائسنس کے حوالے سے پالیسی کی منظوری بھی دی جائیگی اجلاس میں تمام انتظامی امور کے سیکرٹریز بھی شرکت کرینگے کابینہ اجلاس میں 9ہزار سپیشل فورس پولیس کی مستقلی ، چترال چیمبر آف کامرس کی عمارت کی تعمیر ، سوات کے سرینہ ہو ٹل کی لیز کے لئے نیامعاہدہ وغیرہ کی منظوری دی جائیگی