قومی اسمبلی کی سب کمیٹی سمندر پاکستانیز کا ا جلاس

مہران ٹائون کراچی میں سمندر پار پاکستانیز کی زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن میں سیاسی جماعت رکاوٹ ہے، ڈی آئی جی ایسٹ کراچی کا انکشاف کمیٹی کی غیر قانونی قابضین کے خلاف کاروائی کیلئے چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کی سفارش /اوور سیز پاکستانیز کیلئے مختص زمین پر قبضے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کو خطوط لکھنے کی بھی ہدایت

بدھ 22 جنوری 2020 23:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) قومی اسمبلی کی سب کمیٹی برائے سمندر پاکستانیز کے اجلاس میں ڈی آئی جی ایسٹ کراچی نے انکشاف کیا ہے کہ مہران ٹائون کراچی میں سمندر پار پاکستانیز کی زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلافآپریشن میں سیاسی جماعت رکاوٹ ہے ،کمیٹی نے مہران ٹائون پر غیر قانونی قابضین کے خلاف کاروائی کیلئے چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی بنانے کی سفارش کی ہے ،کمیٹی نے سمندر پار پاکستانیز کیلئے مختص زمین پر قبضے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کو خطوط لکھنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔

کمیٹی کا اجلاس کنوینئرنگہت ذہرا کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا جلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ وزارت اورسیز پاکستانیز ،کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور کراچی پولیس کے حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مہران ٹائون کراچی کے حوالے سے کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی سست انکوائری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سفارش کی کہ مہران ٹائون کی زمین کو واگزار کرنے کیلئے چیف سیکرٹری سندھ کی سربراہی میں کمیٹی بنائی جائے اجلاس میں ڈی آئی جی کراچی ایسٹ عامر فاروقی نے انکشاف کیا کہ سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے مہران ٹائون پر غیر قانونی طور پر قابض افراد کے خلاف کاروائی کرنا مشکل ہے انہوں نے تجویز پیش کی کہ غیر قانونی قابضین کے خلاف اپریشن کیلئے رینجرز کی معاونت فراہم کی جائے کمیٹی نے اس معاملے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ کو خطوط لکھنے کی سفارش کرتے ہوئے کہاکہ قابضین سے زمین کو واگزار کرانا سندھ حکومت کی زمہ داری ہے کمیٹی نے کے ڈی اے حکام کو ہدایت کی کہ قابضین سے زمین واگزار کرانے کے دوران اگر کسی قسم کی رقومات کی ادائیگی کا فیصلہ کیا گیا تو وہ رقومات کے ڈی اے ادا کرے گی ۔

۔۔۔۔۔۔ظفر ملک