پاکستان کسٹمز کوئٹہ کا نان کسٹمز پیڈ گاڑیو ں کے خلاف کریک ڈائون

ؒ 2 کروڑ روپے کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی جنکی تعداد دس بتائی جاتی ہے جن میں مختلف قسم کی گاڑیا ں شامل

بدھ 22 جنوری 2020 23:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان کسٹمز کوئٹہ کا نان کسٹمز پیڈ گاڑیو ں کے خلاف گزشتہ رات کو کریک ڈائون 2 کروڑ روپے کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں قبضے میں لے لی گئی جنکی تعداد دس بتائی جاتی ہے جن میں مختلف قسم کی گاڑیا ں شامل تھے یہ کارروائی مشترکہ طور پر کسٹمزاور ایف سی نے کوئٹہ کے نواحی علاوہ کچلاک میں واقع غیر قانونی شو روم پر کی کارروائی کے دوران شر پسند عناصر نے ہنگامہ آرائی کی کوشش کی تاہم حالات کو قابو میں لاتے ہو ئے گاڑیوں کو کسٹم ہائوس منتقل کیا گیاکارروائی کے لئے چیف کلکٹر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کلکٹر پریوینٹو افتخار احمد کو واضح ہدایات جاری کی ہے کہ اسمگلرو ں کو کسی بھی صورت برداشت نہیں گیا جائے گا اور نان کسٹمز گاڑیوں کی روک تھام کے لئے ہر ممکن قدم اٹھانے سے گریز نہ کیا جائے واضح رئے اس قسم کی کارروائی پچھلے کئی مہینوں سے جا ری ہے جس میں اب تک کئی انتہاء قیمتی گاڑیوں کو قبضے میں لی گئی تھی جنکی قیمت کڑوڑں روپے بنتی ہیں۔