لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی تعلیمی اداروں کے گرد و نواح میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں جاری

بدھ 22 جنوری 2020 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کی ہدایت پر لاہور پولیس کا تعلیمی اداروں کے گردو نواح میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔رواں ماہ کے دوران شہرکے مختلف سکولوں، کالجوں ،یونیورسٹیز کے گردونواح میں کارروائی کرتے ہوئے ابتک 22منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف شہر کے مختلف پولیس سٹیشنز میں21مقدمات درج کئے جا چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان کے قبضہ سی07کلو گرام سے زائد چرس ،510 گرام افیون اور84 لیٹر شراب برآمدکی گئی ۔ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے پولیس افسران کوتعلیمی اداروں کے گردونواح میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائیاںکرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس تعلیمی اداروں میں طلبا و طالبات کو منشیات کے جان لیوا نقصانات سے آگاہ کرنے کے لئے آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔رائے بابر سعید نے کہا کہ شہری منشیات کا دھندہ کرنے والے سماج دشمن عناصر کے بارے لاہور پولیس کو آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :