حکومت انسداد منشیات کو اپنی ترجیحات میں شامل کرے ،ادارہ انسانیت بچائو

بدھ 22 جنوری 2020 23:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) منشیات کے خلاف ادارہ انسانیت بچائو سینٹر کوئٹہ نے اپنے ایک بیان میں موجودہ وقت میں کوئٹہ میں منشیات کے اس طرح پھیلائو پر حکومت بلوچستان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے اپیل کی ہے کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کے ساتھ منشیات کے اس طرح تیزی سے پھیلتے ہوئے رجحان پر قابو پانا بھی با شعور عوام اور حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے اس کے ساتھ ہر طبقہ فکر کے عوام اور ہر علاقے کے با شعور افراد کو چاہیے کہ ہمارے قوم کے معماروں یعنی آنے والی نئی نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر ان میں منشیات کے نقصانات اور اس سے بچائو کی شعور آگاہی اجاگر کریں تاکہ جو حالات اب اس وقت ہمارے سامنے ہیں اگر آج سے پانچ دہائی پہلے ہمارے معاشرے اور نوجوانوں میں منشیات کے نقصانات اور اس سے بچائو کی شعور ا ٓگاہی کے ساتھ اس زہر قاتل کے پھیلنے کو روکنے پرتوجہ دی جاتی تو شاید منشیات کی یہ دہشتگردی اس خطرناک اور خوفناک چہرہ لیکر سامنے نہآتا انہوں نے کہا کہ منشیات کے نقصانات اور اس سے بچائو کی شعور آگاہی میں تمام عوام اور حکومت بلوچستان کو بھی چاہیے کہ اس طرح کے حالات پر توجہ دیتے ہوئے اپنے کردار کو برسر پیکار لائیں کیونکہ اگر اس طرح کے حالات پر توجہ نہ دی گئی تو خدانخواستہ مستقبل میں اس کے برے نتائج ہم تمام معاشرے اور ہر گھرانے کو بھگتنا ہوگا۔