ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی جامعہ کراچی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کل ہوگی

بدھ 22 جنوری 2020 23:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی جامعہ کراچی کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب بروز جمعرات23 جنوری 2020 ء کو صبح 10:30 بجے جامعہ کراچی میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ سند ھ کے مشیر برائے ورکس اینڈ سروسز،یونیورسٹیز اینڈ بورڈ زنثاراحمد کھوڑو مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی صدارت کریں گے۔صدر آفتاب میموریل ویلفیئر ایسوسی ایشن مسعود الحسن اور نائب صدر شبیہ الحسن خطاب کریں گے جبکہ چیئر مین ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی پروگرام ڈاکٹر باسط انصاری خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔#

متعلقہ عنوان :