منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جار ہے ہیں، ملک اعجاز

جب پولیس کاروائی نہیں کرے گی تو یہ مکافات عمل ہے ان پولیس افسروں کے بچوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونگے غ* منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ

بدھ 22 جنوری 2020 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جار ہے ہیں جب پولیس کاروائی نہیں کرے گی تو یہ مکافات عمل ہے کہ ان پولیس افسروں کے بچوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہونگے اس لئے منشیات فروش کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں منشیات فروشوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا چاہئے اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ڈٹے رہیں تمام ایس ایچ اوز اپنے ذہن سے یہ بات نکال دیں کہ جب وہ ایس ایچ او نہیں رہیں گے تو کام نہیں چلے گا جو سراسر غلط ہے سرکاری کام رکتے نہیں لیکن حق اور سچ کے ساتھ ہو نا چاہیئں جب بھی کسی ایس ایچ او کے علاقے میں مفرور موجود ہوں تو یہ مقام ایس ایچ او کے لئے بہت بڑا شرمناک اور لمحہ فکریہ ہوتا ہے آج کے بعد یا مفرور اپنے علاقے میں ہو گا یا ایس ایچ او اپنے تھانے میں بحیثیت ایس ایچ او رہے گا، مجرمان اشتہاریوںکے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹھہرے میں کھڑا کر دیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجازنے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او شانگلہ آفس میںجرائم اور امن و امان کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقادکیا گیااجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ جدون، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نصیب شاہ خان، سب ڈویڑنل پولیس آفیسر الپوری ظاہر شاہ خان،سب ڈویژنل پولیس آفیسربشام پیر سید،سب ڈویژنل پولیس آفیسرپورن زیراب گل، تمام ایس ایچ اوز صاحبان، تفتیشی افسران اور دیگر شعبہ جات کے انچارج موجود تھے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ ملک اعجاز نے واضح طور پر کہا کہ انسپکٹر جنرل پولیس آف خیبر پختونخوا اور ریجنل پولیس چیف کے وژن اور وضع کردہ پالیسی کے مطابق چلنا ہو گا، عوامی مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے مزید کہا کہ کرپشن ایک ناقابل معافی جرم ہے ان سے دور رہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات جوانوں کو ہائی الرٹ کر دیں اور ہر اجنبی اور مشکوک شخص کی مکمل تلاشی کرنا چاہئے تاکہ کوئی سماج دشمن عناصر ضلع ہذا میں داخل نہ ہو سکے قانون سب کیلئے برابر ہے جرائم کی بیخ کنی میں اپنا کردار ادا کریں لینڈ مافیا، سود خور اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے اپنے تگ و دو جاری رکھیں اور اپنی گشت نظام کو مزید فعا ل بنا دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ ٹمبر مافیا کسی صورت معافی کے قابل نہیں آج یہاں جو سب سے زیادہ برف پڑتی ہے تو یہ ہرے بھرے جنگلات کی وجہ سے ہوتی ہے اس لئے ٹمبر مافیا رعایت کی مستحق نہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک اعجاز نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی حقیقی روح کے مطابق میں من وعن عمل کیا جائے اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ مزمل شاہ جدون نے کہا کہ آپریشن اور انوسٹی گیشن پولیس ایک پیج پر رہے، تفتیش ایمانداری اور دیانت داری سے سرانجام دی جائے۔