ایل ڈی اے : مافیا کا حکومتی پالیسیوں کو بلڈوز کرنے کا وطیرہ انتہا کو پہنچ گیا

وزیراعظم کی بچت پالیسی نظر انداز ، افسران کا ایل او ایس ونگ کی گاڑیوں پر قبضہ

بدھ 22 جنوری 2020 23:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) ایل ڈی اے کے طاقتور ترین مافیا کا حکومتی پالیسیوں کو بلڈوز کرنے کا وطیرہ انتہا کو پہنچ گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی بچت پالیسی کو نظر انداز کرتے ہوئے ایل ڈی اے افسران نے ایل او ایس ونگ کی گاڑیوں پر قبضہ جما لیا ہے۔ ایل ڈی اے افسران کے زیر قبضہ 3 قیمتی گاڑیوں کے تمام تر اخراجات خلاف قانون سرکاری خزانہ سے ادا کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ سرکاری گاڑیاں افسران کی ذاتی مصروفیات اور گھریلو معاملات کے لئے استعمال کی جا رہی ہیں۔ ایل ڈی اے کے ایل او ایس ونگ کی ملکیتی گاڑی نمبر LEJ-2200 ماڈل 12 ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ کے زیراستعمال ہے۔ گاڑی نمبر LZY-445 ہنڈا سٹی پر ڈائریکٹر آڈٹ نے قبضہ جما رکھا ہے جبکہ گاڑی نمبر LEJ-2200 ماڈل 10 کرولا ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر فار قلیط میر کے زیر قبضہ ہے جبکہ فار قلیط میر کے زیر استعمال ایک عدد ویگو ڈالہ بھی بتایا گیا ہے جو ایل ڈی اے کی طرف سے الاٹ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :