امیر جماعت اسلامی سندھ کا کورنگی میں این ایل ایف سیکرٹری جنرل کے گھر پہنچ گئے

چھوٹے بھائی محمد عثمان کی وفات پر اظہار تعزیت ، مرحوم کی مغفرت، درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا

بدھ 22 جنوری 2020 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے زمان ٹاؤن کورنگی میں این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکریٹری قاسم جمال کے گھر پہنچ کرچھوٹے بھائی محمد عثمان کی وفات پر اظہار تعزیت ، مرحوم کی مغفرت، درجات بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔

(جاری ہے)

ناظم علاقہ کورنگی شرقی محمد جلال خان، ناظم حلقہ صالح خان نیازی اور عثمان جت بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دریں اثناء صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے سینئر صحافی اور روز نامہ دنیا کراچی کے ایڈیٹر احمد حسن کی ہمشیرہ کی وفات پر ان کے آفس جاکر تعزیت اور درجات بلندی کی دعا کی۔ صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔#