Live Updates

مریم نواز شہباز شریف کی حکومت کرنے کی شدید مخالف

پاکستان مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کو یہ خط بھیجا ہے کہ جیلیں میں نے اور آپ نے کاٹی ہیں، حکومت شہاز شریف کو کسی صورت نہیں ملنی چایئے: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا انکشاف

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 22 جنوری 2020 21:24

مریم نواز شہباز شریف کی حکومت کرنے کی شدید مخالف
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 22 جنوری 2020) : مریم نواز شہباز شریف کی حکومت کرنے کی شدید مخالف، ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز نے نواز شریف کو یہ خط بھیجا ہے کہ جیلیں میں نے اور آپ نے کاٹی ہیں، حکومت شہاز شریف کو کسی صورت نہیں ملنی چایئے۔ انکا کہنا ہے کہ اگر شہباز شریف کو حکومت ملتی ہے تب بھی ن لیگ کے کیسس ختم ہو جائینگے۔

اس سے قبل عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا تھا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ناکام کرنے کیلئے عثمان بزدار نے اپنے ایم پی ایز کا ایک گروہ کھڑا کردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے ایم پی ایز کو کہا کہ تم بیوروکریسی کے خلاف پروپیکینڈہ کرو ان سے نظام نہیں چل رہا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ایک نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا تھا کہ اراکین پنجاب اسبلی پرمشتمل ناراض گروپ کی تشکیل خود عثمان بزدار کے حکم پر دی گئی تھی، اس گروپ کا کام عمران خان کے فیصلے کے خلاف بیوروکریسی کے اختیارات وزیراعلیٰ پنجاب کو منتقل کرنا تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اس گروپ نے اپنا نام ’ سپرمیسی آف پارلیمنٹ گروپ‘ رکھا ہے اور انھوں نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر ایک دوسرے سے وفاداری کا حلف لیا ہے۔ واضع رہے کہ قبل ازیں ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے 20 ناراض اراکین صوبائی اسمبلی کو کل باہمی گفتگو کے لیے بلایا ہے۔

عثمان بزدار سے ملاقات میں ناراض اراکین اسمبلی اپنے مطالبات کے بارے میں بتائینگے۔ ذرائع کا مزید بتانا تھا کہ ناراض اراکین نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کو تحفظات دور کرنے کے لیے فروری تک کا وقت دیا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی۔مسلم لیگ ق اور چیف سیکرٹری پنجاب کے درمیان اہم میٹنگ میں اختیارات کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا تھا۔

جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ ق نے عملی طور پر وزارت اعلیٰ سنبھال لی لیکن وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ مسلم لیگ ق کے رہنما اور چیف سیکرٹری اعظم سلیمان کے درمیان ہونے والی انتہائی اہم میٹنگ میں اختیارات اور ترقیاتی فنڈز کی تقسیم کا روڈ میپ تیار کر لیا گیا تھا۔ جس کا اشارہ مونس الہیٰ نے سینئیر صحافی حامد میر سے گفتگو میں دیا تھا۔

اختیارات کی تقسیم پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پریشان ہیں اور جہانگیر ترین کو شکایت بھی کی ہے۔ بتایا گیا تھا کہ عثمان بزدار اس تبدیلیوں پر خاصے پریشان ہیں کیونکہ اس طرح عملی طور ان کا اختیار صفر ہو جاتا ہے کیونکہ چیف سیکریٹری کو ق لیگ براہ راست ہدایات دے سکے گی اور انہوں نے اپنے سادہ انداز میں جہانگیر ترین کو شکایت کی میں تو پریشانی کی وجہ سے ساری رات سو بھی نہیں سکا۔

اطلاعات کے مطابق ق لیگ کو 20 ارب روپے کا ترقیاتی فنڈز فوری جاری کیا جانا تھا۔ پنجاب کی بیوروکریسی کو ق لیگ براہ راست ہدایات دے سکے گی۔ حال ہی میں مونس الہیٰ کی قیادت میں وفد پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین ،پرویز خٹک،عثمان بزدار اور اعظم سلیمان سے ملاقات کی تھی۔ جس میں جہانگیر ترین نے ق لیگ کی اختیارات کے حصول کے معاملے میں شرائط کو من و عن تسلیم کر لیا تھا اور فوری اقدام کی یقین دہانی کراتے ہوئے چیف سیکریٹری اعظم سلیمان کو ہدایات دیں تھی کہ مونس الہیٰ کے ساتھ مل کر روڈ میپ تیار کیا جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات