Live Updates

وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں

تحریک انصاف کرپٹ مافیا کیلئے خوف کی علامت ہے، اعجازاحمدچوہدری

بدھ 22 جنوری 2020 23:52

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان عالمی سطح پر کشمیری عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، بھارتی حکومت کی اصلیت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے،بھارت میں مسلمانوں اور کشمیر میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ناحق بہنے والے خون کا حساب دینا پڑے گا،وزیراعظم عمران خان پر عالمی برادری بھی بھرپور اعتماد کا اظہار کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ مشکل حالات کا مقابلہ کیا ہے،کرپٹ مافیا حکومت کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا ہے، تحریک انصاف کرپٹ مافیا کے لئے خوف کی علامت بن چکی ہے ۔

وہ چائنا سکیم میں شالامارٹائون کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اعجاز چاہدری نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی پراپیگنڈہ مشینوں کو ہر محاذپرشکست ہوگی ،مسترد شدہ ٹولہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا، عوام نے ن لیگ اورپیپلزپارٹی کو مسترد کردیا ہے،کرپٹ مافیا کو اپنے ذاتی مفادات کی فکر پڑی ہوئی ہے، پچھلی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی تنظیموں کا بڑا چیلنج بلدیاتی انتخابات میںپی ٹی آئی کی کامیابی یقینی بنا نا ہے، پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میںبہترین امیدوار میدان میںاتار ے گی، نچلی سطح پر پارٹی کو منظم اور فعال بنا رہے ہیں۔ ورکشاپ میں سنٹرل پنجاب کے سیکرٹری فنانس حافظ عبیداللہ نے تحصیل صدور و جنرل سیکرٹریز کو تنظیمی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

ورکرزکنونشن سے سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امیتازوڑائچ، صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان، جنرل سیکرٹری مہرواجد عظیم ، شالامار ٹائون کے صدرچوہدری حاجی نوازنت، جنرل سیکرٹری رانا عارف مشتاق سمیت دیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف نے ملک کو اپنے پائوں پر کھڑا کردیا ہے، ملکی معیشت میں بہتری اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور اب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کو مسائل سے نجات دلاکر دم لیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات