Live Updates

اعجازاحمدچوہدری سے شیعہ علماء کی حافظ کاظم رضانقوی کی قیادت میں ملاقات

بدھ 22 جنوری 2020 23:52

لاہور۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری سے پارٹی سیکرٹریٹ میںحلقہ این اے 133 سے شیعہ علماء کی مولاناحافظ کاظم رضانقوی کی قیادت میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں مولانا حافظ کاظم رضانقوی نے اعجازاحمدچوہدری کو محرم الحرام میں حکومت پنجاب کی جانب سے بہترین انتظامات کروانے پر شکریہ ادا کیا اور اعزازی شیلڈ بھی دی ۔

وفد نے اعجازاحمدچوہدری کو درپیش عوامی مسائل کے حوا لے سے آگاہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

اعجازاحمدچوہدری نے وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل کوحل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت بلا تفریق عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان قائم رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔اس موقع پر ایرانی جنرل قاسم سلمانی اور ان کے ساتھیوں کی درجات کی بلندی کے لئے بھی دعاء کی گئی۔ ملاقات کرنے والے وفد میں قاسم علی قاسمی ، پیر مہدی شاہ ، رانا قیصر حسین ، ملک فقیر حسین ، چوہدری ضمیر ورک ، ماجد رضا، نقوی ، ساجد رضانقوی اور علی رضانقوی شامل تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات