آ ٹا بحر ان پر سیا ست کی بجائے مسئلہ کاحل نکالاجائے‘میاں عامر رزاق

مہنگا ئی کی چکی میں پسی ہو ئی غر یب عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے حکومت فوری عملی اقداما ت کر ے‘صدر پیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن

جمعرات 23 جنوری 2020 00:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) پیس فار لائف ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر میاں عامر رزاق نے کہا ہے کہ آ ٹا بحر ان پر سیا ست کی بجائے مسئلہ کاحل نکالاجائے،مہنگا ئی کی چکی میں پسی ہو ئی غر یب عوام کو حقیقی ریلیف دینے کیلئے حکومت فوری عملی اقداما ت کر ے، پی ٹی آئی حکومت سے غر یب آدمی کو بے شمار تو قعا ت تھیں حکمران عوام کے دکھ در د کو اپنا سمجھ کرحل کریں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ دن بد ن بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی سے غریب آ دمی کا روح اورجسم کا تعلق برقراررہنا مشکل ہو چکاہے ،عمران خان نے حکومت میں آ نے سے پہلے جو خطا با ت کیے تھے عوام انہیں مسیحا سمجھتی تھی مگر اقتدار میں آ نے بعد عمران خان سے قوم ما یو س ہو تی جا رہی ہے عمران خان حکومت کو چاہیے کہ وہ مہنگا ئی اور بے روز گاری کے خا تمے کیلئے اقداما ت کرکے عوام کی دعا ئیں لیں۔ انہو ں نے کہا کہ ملک میں آ ئے روز نئے نئے بحران سر اٹھا تے ہیں آ ٹے کے چینی بحران سراٹھا رہاہے غر یب عوام پر حکمران رحم کریں اورانہیں دو و قت کی رو ٹی سے محرو م نہ کریں۔

متعلقہ عنوان :