امن کارکن امریکہ اور دنیا بھر میں ہفتے کو جنگ مخالف ریلیاں منعقد کریں گے

جمعرات 23 جنوری 2020 00:09

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) امن کارکن امریکہ اور دنیا بھر میں جنگ مخالف ریلیاں منعقد کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امن کارکنان امریکہ کے کئی شہروں اور دنیا بھر میں امریکہ کی جارحانہ خارجہ پالیسی اور اسکی ایران مخالف کارروائیوں اور ممکنہ فوجی مداخلت کے خلاف 25 جنوری کو ریلیوں کا انعقاد کریں گے۔

(جاری ہے)

یونائیٹڈ نیشنل اینٹی وار کولیشن (یواین اے سی ) کے کوآرڈینیٹر جو لومبارڈو نے خبر دی کہ امریکہ کی جارحانہ خارجہ پالیسی اور ایران میں ممکنہ فوجی مداخلت کے خلاف مقامی امن کارکنوں کے گروپ کے ساتھ امریکہ کے کئی شہروں، اور کینیڈا کے آٹھ شہروں کے علاوہ 11 دیگر ممالک میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔

لومبارڈو کا کہنا تھا کہ انہیں مظاہرے کی اجازت نہیں دی گئی ہے مگر پھر بھی وہ تمام مقامات میں مظاہرے کریں گے۔

متعلقہ عنوان :