کولمبیا میں حکومت مخالف مظاہروں میں جھڑپیں،سات افرادزخمی

مظاہرین جاملازمتوں کی عدم دستیابی ، مالی بدعنوانی اور منشیات سے متعلق پرتشدد واقعات کے خلاف احتجاج

جمعرات 23 جنوری 2020 00:09

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا کی شاہراہوں پر حکومت مخالف مظاہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم چار افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے تین پولیس اہلکار تھے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بگوٹا سٹی ہال میں 20 مظاہروں کی اطلاع دی گئی، جن میں سے بیشتر کو پر امن بتایا گیا تاہم دو مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئیں۔

(جاری ہے)

حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا آغاز گزشتہ برس نومبر میں عام ہڑتال کی صورت میں اس وقت ہوا جب ملکی صدر ایوان ڈوکے کی حکومت کی جانب سے معاشی اصلاحات متعارف کی گئی تھیں۔ مظاہرین ملازمتوں کی عدم دستیابی اور مالی بدعنوانی اور منشیات سے متعلق پرتشدد واقعات کے خلاف احتجاج کرنے لگے۔ اکیس نومبر کو شروع ہونے والے ان مظاہروں میں اب تک پانچ سو کے قریب افراد زخمی جبکہ چار ہلاک ہوچکے ہیں۔