وقت اور حالات کا تقاضا ہے تمام مسائل کا حل باہمی افہام و تفہیم سے نکالنا چاہیے،وزیر داخلہ بلوچستان

جمعرات 23 جنوری 2020 00:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ اجتماعی مسائل کے سامنے انفرادی نوعیت کے مسائل کی کوئی اہمیت نہیں وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ تمام مسائل کا حل باہمی افہام و تفہیم سے نکالنا چاہیے جس کے انتہائی دوررس نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ موجودہ صوبائی حکومت موجودہ مسائل کا حل تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حل کرنے پر کاربند ہے یہ بات انہوں نے صوبے کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مختلف وفود سے ملاقات اور موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈوکیٹ صوبائی مشیر لائیواسٹاک مٹھا خان کاکڑ بھی انکے ہمراہ موجود تھے انہوں نے کہا کہ جدید دنیا بہت وست اختیار کرچکا ہے ہمیں اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی سے بہرہ مند کر کے جدید دنیا کے روبرو جانا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہیں نوجوان نسل کے روشن اور بہتر مستقبل کیلئے خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو بہتر مستقبل اور ہنر سکھا کر بے روزگاری کا خاتمہ کریں بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے میرٹ پر یقین رکھنا ہوگا ہم ترقی کی طرف جا رہے ہیں پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہے اقوام عالم میں پاکستان کو اہم مقام حاصل ہے۔