ضلع بدین کے گاوں سونوخان سیال میں علی واہ نہر پر پاک آرمی کی جانب سے تعمیر کردہ پل کاافتتاح کردیا گیا

جمعرات 23 جنوری 2020 00:21

پنگریو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) ضلع بدین کے گاوں سونوخان سیال میں علی واہ نہر پر پاک آرمی کی جانب سے تعمیر کردہ پل کاافتتاح کیا گیا جس میں پاک آرمی کے افسران کے علاوہ ڈپٹی کمشنر بدین۔ایس ایس پی بدین اوردیگرفوجی و۔

(جاری ہے)

سول افسران کے علاوہ مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی کمانڈر بدین کینٹ نے ڈپٹی کمشنر بدین کے ہمراہ ربن کاٹ کر پل کاافتتاح کیاافتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر بدین کینٹ سلمان نظر نے کہا کہ علی واہ نہر پر بنایا جانے والا پل پاک آرمی کی اپنے عوام سے محبت کااظہار ہے انہوں نے کہا کہ یہ پل علاقہ عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے تعمیر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بدین اورتھرپارکر کے عوام نے 1965اور1971کی جنگوں میں دفاع وطن کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ حصہ لیا تھا پاک آرمی ان قربانیوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ پاک آرمی کی انجینرنگ کور نے مختصر عرصے میں پل تعمیر کر کے عوام کی مشکلات کے حل کی کوشش کی ہے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بدین ڈاکٹرحفیظ سیال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی نے عوام کی سہولت کی خاطر پل بناکر علاقہ عوام کے دل جیت لیے ہیں انہوں نے کہا کہ بدین کی ضلعی انتظامیہ نے گاوں سونو خان سیال کے بند پرائمری اسکول کو بحال کروادیا ہے اور اس میں اب کافی طالب علم زیرتعلیم ہیں امید ہے کہ پل کی تعمیر کے بعد گردونواح کے دیہاتوں کے بچے بھی اس اسکول میں داخلہ لیں گے جس سے انرولمنٹ میں مزید اضافہ ہوگا اور اس علاقے میں شرح خواندگی بھی بڑھے گی انہوں نے کہا کہ بدین کی ضلعی انتظامیہ اس گاوں کے دیگر مسائل جن کا آج ذکر کیا گیا ہے حل کرنے کے اقدامات کرے گی ایس ایس پی بدین حسن سردارنیازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک آرمی نے علی واہ نہر پر پل تعمیر کر کے علاقہ عوام کا اہم مسئلہ حل کردیا ہے ایسے اقدامات سے عوام کا اپنی فورسز سے محبت کا رشتہ مزید مظبوط ہوگاانہوں نے تقریب کے مقامی شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ اس معاشرے کے افراد نشہ اور سماجی واخلاقی برائیوں سے دور رہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بدین کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہرممکن کاوشیں کی جارہی ہیں جبکہ پولیس بھی پاک افواج کی طرح اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح وبہبود کے لیے خود کووقف کرنے پریقین رکھتی ہے تقریب سے مقامی معززین نے بھی خطاب کیا اور پل کی تعمیر پرپاک آرمی کو خراج تحسین پیش کیا مقامی باشندوں نے بتایا کہ علی واہ نہر پر پل نہ ہونے کے باعث گاوں سونوخان سیال اور دیگر دیہاتوں کے عوام کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہاتھا اورنہر پر لکڑیوں کے تختے رکھ کر پل کا کام لیا جارہاتھا جس پر گزرنے کے دوران چھ بچے جاں بحق ہوچکے ہیں پاک آرمی نے پل بنا کر علاقے کے ہزاروں عوام کو گزرگاہ کی بہترین سہولت فراہم کردی ہے اس موقع پر پاک آرمی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے اسکول کے بچوں کو تحائف بھی پیش کیے جب کہ عوام نے پاک آرمی کے حق میں زبردست نعرے بھی لگائے۔