وزیر اعلیٰ بلوچستان ضلع بھرمیں اربوں روپے کی روڈز کی سکیمات منظور کرکے لسبیلہ کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ولید احمد لہڑی

جمعرات 23 جنوری 2020 00:24

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ضلع لسبیلہ کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں ضلع بھر میں روڈز کے تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں ضلع لسبیلہ میں روڈز کی ابتر صورتحال کو دیکھ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ضلع بھرمیں اربوں روپے کی روڈز کی اسکیمات منظور کرکے لسبیلہ کے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہارایکسئن بی اینڈ آر روڈز ولید احمد لہڑی نے سرکٹ ہائوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع لسبیلہ میں روڈسیکٹرمیں میگا پروجیکٹس پر کام چل رہے ہیں جو عنقریب مکمل ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ اوتھل لاکھرا روڈ آر سی ڈی شاہرہ تا لاکھڑا روڈ ، بائی پاس کھرکیڑہ روڈ اور ضلع لسبیلہ کے دیگر روڈز کے تعمیراتی کام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ روڈز کے تعمیراتی کاموں میں کوائلٹی پر کسی سے سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ناقص مٹیریل استعمال کرنے اور کام میں ست روی کو برداشت نہیں کیا جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سختی ہدایت کی ہے کہ روڈز کے تعمیراتی کام کو وقت مقررہ پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ڈی او بی اینڈ آر محمد ہارون میروانی ، ایس ڈی او خالد نواب بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :