ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ،456 ماڈل کورٹس نے بدھ کو مجموعی طور پر 468 مقدمات کا فیصلہ کیا

جمعرات 23 جنوری 2020 00:24

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے -456 ماڈل کورٹس نے بدھ کو مجموعی طور پر 468 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل اسلام آباد سہیل ناصرنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 177 ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کی25اور منشیات کی58مقدمات یعنی83مقدمات کا فیصلہ سنا یا۔

انہوں نے کہا کہ تمام عدالتوں نے کل617گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ پنجاب میں قتل کی10اور منشیات کی43، اسلام اباد میں قتل کے 2 منشیات1،سندھ میں قتل کی13اور منشیات کی7، خیبر پختونخواہ میں قتل کی7 مقدمات کا فیصلہ ہوا۔2مجرموںکو سزائے موت5کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر33 مجرمان کو کل100سال59ماہ 56 دن قید اور3374966روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

(جاری ہے)

سہیل ناصر نے مزید بتایا کہ پاکستان بھر میں قائم ہونے والی124سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر205 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔ اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی155 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نی180مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نی654گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر53 مجرمان کو 29سال اور8ماہ اور 4دن قید اور 2823200روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔