صوبے کی ترقی کے لیئے وفاق اور صوبہ ایک پیج پر ہیں،ام کمال خان ن

=سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہی. سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کے لیئے وفاق کی مکمل حمایت کررہے ہیں. نئے ماسٹرپلان میں گوادر کی مقامی آبادی کو متاثر ہونے نہیں دیاگیا ا*ہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لیئے ایکسپریس وے کے منصوبے کی ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی گوادر میں سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ارباب شیر علی کے ہمراہ پریس بریفنگ

بدھ 22 جنوری 2020 22:40

ؤگوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) صوبے کی ترقی کے لیئے وفاق اور صوبہ ایک پیج پر ہیں. سی پیک منصوبہ گیم چینجر ہی. سی پیک کے منصوبوں کی تکمیل کے لیئے وفاق کی مکمل حمایت کررہے ہیں. نئے ماسٹرپلان میں گوادر کی مقامی آبادی کو متاثر ہونے نہیں دیاگیا. ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لیئے ایکسپریس وے کے منصوبے کی ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یہاں گوادر میں سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ارباب شیر علی کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا.

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان بہت بڑا صوبہ ہے اور یہاں کے مسائل بھی بہت زیادہ ہیں لیکن صوبائی حکومت صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہے تاکہ یہاں پر تعمیر و ترقی کے اقدامات پائیدار ہوں اور ان کے دورس نتائج سامنے آسکیں. انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کے لیئے ہمیں وفاق کا مکمل تعاون حاصل ہے اور اس ضمن میں وفاق اور صوبہ ایک پیج پر ہیں اور اس باہمی تعاون سے بلوچستان کے احساس محرومیوں کو ختم کرنے میں مدد ملے گی.

انہوں نے کہاکہ سی پیک کے جتنے بھی منصوبے بلوچستان میں روبہ عمل ہیں اس میں صوبہ وفاق کو مکمل تعاون فراہم کررہا ہے تاکہ صوبہ کے عوام کی زندگیوں میں پائیدار اور دیرپا تبدیلیاں رونما ہوسکیں. انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی خواہش سے گوادر کے نئے ماسٹر پلان میں مقامی آبادی کو متاثر ہونے نہیں دیاگیا اب گوادر کی مقامی آبادی کسی اور جگہ منتقل نہیں ہوگی.

انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت گوادر کے مقامی ماہی گیروں کے روزگار کے تحفظ کے لئے بھی فکر مند ہے ایکسپریس وے کے منصوبے کی ڈیزائن میں تبدیلی لائی گئی ہے تاکہ ماہی گیروں کی سمندر تک رسائی متاثر نہ ہو اور ان کی کشتیاں بھی محفوظ رہیں مقامی ماہی گیروں کے روزگار کو نہ صرف تحفظ دینگے بلکہ ان کو زندگی کی ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کرینگی. انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایم آئی ویز پر جتنی ٹوٹی ہوئی پلیں ہیں ان کا صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا ہے خراب پلوں کی مرمت کے لیئے چیئرمین این ایچ اے سے رابطہ کیا جائے گا.

انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار کے مشکور ہیں کہ وہ بلوچستان کے دورہ پر آئے اس سے بلوچستان کا ملک کے دیگر اکائیوں کے ساتھ گہرے روابط استوار ہونگی. اس موقع پر سی پیک پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین ارباب شیر علی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سی پیک ملک اور اس خطہ کی خوشحالی عظیم منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے ترقی کے نئے در کھلینگی. انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ بلوچستان میں میگا منصوبے خوش اسلوبی سے پایئہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان بھر میں سی پیک کے منصوبے وقت پر مکمل ہوں�

(جاری ہے)