شہر قائد میں باپ نے دوبچوں کو زہر دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ایک باپ نے اپنے دو بچوں کو زہریلا مشروب پلایا ، خود اسی زہر کو برداشت نہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

Usama Ch اسامہ چوہدری بدھ 22 جنوری 2020 23:10

شہر قائد میں باپ نے دوبچوں کو زہر دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا
کراچی (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین 22 جنوری 2020) : شہر قائد میں باپ نے دوبچوں کو زہر دے کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں ایک باپ نے اپنے دو بچوں کو زہریلا مشروب پلایا ، خود اسی زہر کو برداشت نہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ریحان اپنے دو بچوں اور بیوی کے ہمراہ کراچی کے علاقے دہلی کالوںی کے ایک گھر میں رہتا تھا۔

اس کے اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات اچھے نہ تھے۔ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریحان نے اپنے دونوں بچوں 11 سالہ منزہ اور 8 سالہ ابراہیم کو ایک زہریلا مشروب پلایا۔ بچوں نے اس مشروب کا ایک ایک گھونٹ ہی پیا تھا جبکہ ریحان نے اسکے تین گلاس پی لیے تھے۔ بچوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ جہاں پر منزہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ابراہیم ابھی ونٹرلیٹر پرہے۔

(جاری ہے)

جبکہ زہر کے باعث بچوں کا والد خود انتقال کر چکا ہے۔ سربراہ این آئی سی ایچ نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ بچوں کو زہر دیا گیا ہے، ڈاکٹر جمال کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ بچوں کو زہر والد نے دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بچوں کو این آئی سی ایچ کے آئی سی یو میں طبی امداد دی جارہی ہے، ریحان کی بیوی سے معاملے سے متعلق بیان لیا گیاہے۔ پولیس نے کہا ہے کہ مبینہ طور پر زہر خوری کا واقعہ گھریلو پریشانی کے باعث پیش آیا۔

پولیس نے کہا ہے کہ مقتول کی موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئیگی۔ دوسری جانب گجرات میں بھی افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھاگھر میں آگ لگنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے،مرنے والوں میں 3 خواتین اور 3 مرد شامل۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے کوٹلہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیاتھا۔ گھر میں آگ لگنے سے 6 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔مرنے والوں میں 3 مرد اور 3 خواتین شامل تھیں۔ بتایا جا رہا تھاکہ گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ اس وقت اس خاند ان پر قیامت ٹوٹ پڑی جس کے ایک وقت میں آٹھ افراد اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔ لواحقین پر شدید رنج کا سما تھا۔ ریسیکو ذرائع کا کہنا تھاکہ مرنے والوں کی لاشوں کا نکال لیا گیا تھا۔