پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز میں شدید ہاتھا پائی، برطانوی پولیس کو ہنگامی ایکشن لینا پڑ گیا

کچھ مسافروں نے بلک ہیڈ سیٹوں پر بیٹھنے کی کوشش کی، سیٹیں خالی کرنے کی تلقین پر خاتون اور مرد مسافر نے کیبن کریو پر حملہ کر دیا، پرواز لندن پہنچنے پر پولیس نے دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا

بدھ 22 جنوری 2020 23:11

پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز میں شدید ہاتھا پائی، برطانوی پولیس ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2020ء) پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز میں شدید ہاتھا پائی، برطانوی پولیس کو ہنگامی ایکشن لینا پڑ گیا، کچھ مسافروں نے بلک ہیڈ سیٹوں پر بیٹھنے کی کوشش کی، سیٹیں خالی کرنے کی تلقین پر خاتون اور مرد مسافر نے کیبن کریو پر حملہ کر دیا، پرواز لندن پہنچنے پر پولیس نے دونوں مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز میں بلک ہیڈ سیٹیوں کے معاملے پر کیبن کرو پر حملہ کرنیوالے کچھ مسافروں کو تحقیقات کے بعد گرفتارکیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ کے مطابق پی آئی اے کی لاہور سے لندن جانے والی پرواز کے مسافروں کو حراست میں لیے جانے کے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ مسافروں نے بلک ہیڈ سیٹوں پر بیٹھنے کی کوشش کی، بلک ہیڈ سیٹیں اضافی چارجز پر دی جاتی ہیں،کیبن کریو نے مسافروں کو بلک ہیڈ سیٹوں کے چارجز ادا کرنے یا خالی کرنے کا کہا تاہم مسافروں نے سیٹیں خالی کرنے سے انکار اور گالم گلوچ شروع کردیا۔

(جاری ہے)

ایک خاتون اور مرد مسافر نے کیبن کریو پر حملہ کیا۔ کیبن کریو کے گیلی میں جانے کے بعد بھی ایک مسافر نے حملہ کرنے کی کوشش کی، جہاز کی ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد اتھارٹیز کو معاملے سے آگاہ کیا گیا۔ سکیورٹی اداروں نے تحقیقات کے بعد حملہ آور کچھ مسافروں کو گرفتار کیا۔