تھرکول منصوبہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں شروع ہو ا ، اس منصوبے کے بلاک ٹو میں 660 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو مہیا کر دی گی ہی ، وزیر اعلیٰ سندھ

ٰ سید مراد علی شاہ کی گاؤں کھاروڑ سید عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 23 جنوری 2020 00:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھرکول منصوبہ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں شروع ہو اجس پر کام اب تک جاری ہے اورشہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کا خواب پایا تکمیل تک پہنچنے کے آخری مرحلے میں ہے اور اس منصوبے کے بلاک ٹو میں 660 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن کو مہیا کر دی گی ہے اور مزید 1320 میگا واٹ بجلی کے پلانٹ پر کام تیزی سے جاری ہے اور انشاء اللہ آنے والے سالوں میں تھر کا علاقہ ترقی یافتہ ہو گا اور وہ ترقی ملک کے کسی دوسرے علاقے سے زیادہ ہو گی وہ گاؤں کھاروڑ سید عمر کوٹ میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے کہاکہ ٹڈی دل کے حملے کے حوالے سے ہم نے ابھی کام شروع نہیں کیا بلکہ 6 ماہ پہلے سے اس پر کام شروع کر دیا گیا اور وفاق کے تعاون کے بغیر حکومت سندھ نے اپنے محدود وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ٹڈی دل کو ختم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا انہوںنے کہا کہ وفاقی ادارہ پلانٹ اینڈ پروٹیکشن کو10 ملین روپے بطور گرانٹ کے دیئے یہ پسٹی سائیڈ کی ادویات خریدنے اور اسپرے کرنے والے جہاز کے پیٹرول کی مد میں خرچے کے لیے دئے گے اور وفاقی حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں وفاق نے کوئی بھی گرانٹ نہیں دی انہوںنے کہا آٹے اور چینی کی قیمتیں جس طریقے سے بڑھی اس میں وفاقی حکومت کے تجربے کی کمی کی وجہ سے یہ مسائل جنم لے رہے ہیں انہوںنے گندم کی قلت کے متعلق کئے گے سوال کے جوا ب میں کہا گندم کا بحران پچھلی حکومت میں بھی آ چکا ہے اور کراچی میں اور سندھ کے دیگر علاقوں میں آٹے کا بحران تھا وہاں حکومت سندھ کی جانب سے مختلف علاقوں میں اسٹال لگا دئے گے ہیں انہوںنے کہا بحران کی وجہ دس بارہ دن ٹرانسپورٹ کا مسئلہ چل رہا تھا جس نے سپلائی کو متاثر کیا اور جلد ہی یہ مسئلہ حل ہو جائے گاگیس کے متعلق سوال کے جواب میں انہوںنے بتایا کہ سی سی آئی وفاقی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے سندھ کے ممبران کے سامنے اس بات کو خود مانا کہ سندھ میں پیدا ہونے والی گیس پر صوبے کا پہلا حق ہے اور آئین کے مطابق صوبے کو گیس کی قلت نہیں ہونا چاہئے اس مسائل پر بھی مزید وزیر اعظم سے بات کروں گا انہوںنے مزید کہا کہ فنڈز کی کمی کے باوجود پچھلے ایک ماہ میں 4 منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ہے اور پارٹی کے چیئرمین کی ہدایت کی روشنی میں ان منصوبوں پر کام کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے انہوںنے کہا وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے ہر صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کریں آئی جی سندھ کے حوالے سے سوال کے جواب دیتے ہوئے کہاکہ وفاق کو آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لیے پہلے ہی خط ارسال کیااور آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیر اعظم سے مسلسل رابطے میں ہوںاور اسے جلد حل کر لیا جائے گا انہوںنے کہا کہ سائیں سید علی مردان شاہ کی اچانک وفات عمرکوٹ اور سندھ کے لوگوں کے لیے ایک بڑا نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے اور ان کی اچانک وفات سے ضلع عمرکوٹ میں ایک بڑا خلا ہو گیا ہے انہوںنے کہا سائیں سید علی مردان شاہ خاص طور ضلع کے غریب لوگوں کے لیے ایک روشن مشال تھے سید علی مردان شاہ نے تقریباً 39 سال پیپلزپارٹی کے اچھے برے دور میں پارٹی کے ساتھ شانا بشانہ رہے اس موقع پروزیر اعلیٰ کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے نواب یوسف ٹالپر ، صوبائی وزیر ناصر شاہ، صوبائی وزیر مکیش چاولہ ، صوبائی وزیر نواب تیمور ٹالپر ، ایم پی اے فقیر شیر محمد بلالانی ، صوبائی صلاحکار پونجو مل بھیل ، ایم پی اے قاسم سراج سومر، سنیٹر انجینئرگیانچند ،چیرمین تھرپارکر غلام حیدر سمیجھو، وائس چیئرمین عمرکوٹ حاجی بقا پلی، خالد سراج سومرو ، کرنی سنگھ سوڈو اور دیگر پارٹی عہدار اور ممبران موجود تھے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گائوں کھاروڑو سید عمرکوٹ میں سابقہ صوبائی وزیر اور ایم پی اے سید حاجی علی مردان شاھ کی وفات پرا ن کے بھائی اور ضلع کونسل چیرمین ڈاکٹر سید نور علی شاہ،صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ اور ان کے فرزند ضلع کونسل ممبرسید امیر علی شاھ سے تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔