Live Updates

ق لیگ کی جو بھی سیٹیں ہیں وہ تحریک انصاف کیساتھ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ہیں

اتحادی جماعت کے جو تحفظات ہیں انہیں جلد دور کر دیا جائے گا، جہانگیر ترین

Khurram Aniq خُرم انیق جمعرات 23 جنوری 2020 10:50

ق لیگ کی جو بھی سیٹیں ہیں وہ تحریک انصاف کیساتھ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-23جنوری2020ء) ق لیگ نے جو سیٹیں جیتی ہیں وہ بھی پی ٹی آئی کی ایڈجسمنٹ سے ہی جیتی ہیں۔ صحافی معید پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو حکومت کو زیادہ تنگ نہیں کرنا چاہیئےکیونکہ جو سیٹیں وہ جیتے ہیں وہ بھی پی ٹی آئی کی ساتھ ایڈجسمنٹ کی وجہ سے جیتے ہے۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ق لیگ کو حکومت سے تحفظات ہیں لیکن انہیں جلددور کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ وقت میں حکومت کواتحادی جماعتوں ق لیگ اور ایم کیو ایم کی جانب سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس میں دونوں پارٹیوں کی جانب سے شکایات سامنے رکھی گئی تھیں اور اتحادی ختم کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی جس کے بعد کنوینیر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی جانب سے استعفیٰ بھی جمع کروایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

استعفیٰ کے بعد بھی جہانگیر ترین نے کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر کادورہ کیا تھا اور انہیں حکومت کے ساتھ اتحاد میں رہنے کی تلقین کرنے اور معاملات کو درست سمت میں لے جانے کی کوشش کی گئی تھی۔ق لیگ کی جانب سے بھی بار بار تحفظات کا اظہار کیا جا رہا تھا جس میں کہا جا رہا تھا کہ ان کو فنڈز جاری نہیں کئے جا رہے جس کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے۔

ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر برائے ہاوسنگ طارق چیمہ کا کہنا تھا کہ ان کے لوگ ا ب ان سے سوال کر رہے ہیں کہ وہ مسائل کے حل کے لئے کہاں جائیں لیکن ہمارے پاس فنڈز ہی نہیں ہیں۔اسی بارت میں بات کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ ق لیگ جو سیٹیں جیتی ہے وہ بھی پی ٹی آئی کی ایڈجسمنٹ کی وجہ سے جیتی ہے او ق لیگ کو جن مشکلات کا سامنا ہے حکومت کی جانب سے انہیں جلد ختم کر دیا جائے گا لیکن اتحاد کو کسی صورت ختم نہیں کیا جائے گا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات