Live Updates

عمران خان کو ہٹایا گیا تو ایک پریس کانفرنس سب ہلا کر رکھ دے گی

عمران خان میڈیا پر آ کر بتائیں گے نواز شریف کے معاملے پر میرے اختلافات ہوئے جس وجہ سے ہٹایا گیا،اس پریس کانفرنس کے نہ تو ادارے متحمل ہو سکیں گے نہ پاکستان۔صدیق جان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 23 جنوری 2020 11:47

عمران خان کو ہٹایا گیا تو ایک پریس کانفرنس سب ہلا کر رکھ دے گی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 جنوری 2020 ء) معروف صحافی صدیق جان کا کہنا ہے کہ کہا جا رہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خطرے میں ہے،عمران خان کی حکومت کسی بھی وقت جا سکتی ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر عمران خان کی حکومت کو واقعی کوئی خطرہ ہوتا تو پھر وہ ورلڈ اکنامک فارم میں شرکت کے لیے کیوں جاتے؟ اگر ایسا ہوتا پھر عمران خان کو اپنی حکومت بچانے کی فکر ہوتی ناکہ وہ بیرون ملک چلے جاتے۔

صدیق جان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے حوالے سے میں نے مختلف رپورٹرز سے معلومات لی۔عدیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاپے حکومت کرنا آتی ہے یا نہیں لیکن انہیں اپوزیشن بہت اچھی کرنی آتی ہے۔اور اگرہم کہہ بھی دیتے ہیں کہ یہ حکومت 4 ووٹوں پر کھڑی ہے اور شہباز شریف وزیراعظم بن جاتے ہیں تو کیا عمران خان اس سیٹ اپ کو چلنے دیں گے ؟ کیا یہ سارے مسائل حل ہو جائیں گے؟ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ممکن نہیں کہ مسلم لیگ ق اور ن حکومت میں آئیں اور عمران خان انہیں چلنے دیں۔

(جاری ہے)

صدیق جان نے مزید کہا کہ اگر عمران خان کو حکومت سے ہٹایا گیا تو وہ شدید مزاحمت کریں گے،اتنی مزاحمت شاید ہی پہلے کسی نے کی ہو۔اگر عمران خان نے میڈیا پرآکر پریس کانفرنس کی اور وہ تمام چیزیں بتا دیں کہ میں چیزوں کو لے کر چل رہا تھا،پہلے مشکلات تھیں لیکن پھر حالات بہتری کی طرف جانے لگے۔اگر عمران خان کو کہیں اور سے ہٹانے کی کوشش کی گئی ،اور عمران خان یہ بتا دیتے ہیں کہ نواز شریف کے معاملے پر کچھ اختلافات تھے جس وجہ سے مجھے ہٹایاگیا تو عمران خان کی اس پریس کانفرنس کے نہ تو ادارے متحمل ہو سکتے ہیں اورنہ ہی پاکستان متحمل ہو سکتا ہے۔اس لیے عمران خان کو ہٹانے سے پہلے سوچنا ہوگا۔صدیق جان نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے :
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات