آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغر بی بلوچستان، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

جمعرات 23 جنوری 2020 12:11

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شمال مغر بی بلوچستان، بالائی پنجاب، بالائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2020ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد / مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شمال مغر بی بلوچستان، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر ف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مظفر آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

جمعرات کو ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق سکردو میں درجہ حرارت منفی 18،کا لا م منفی 14، بگروٹ منفی 13، استور، پارا چنار،گو پس منفی 11، ہنزہ منفی 9، مالم جبہ منفی 6، راولا کوٹ، مری، دیر، کوئٹہ منفی 4 اور دروش میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔